وزیر اعظم شہباز شریف سے معروف کاروباری شخصیات کی خصوصی ملاقات ، معیشت و صنعت کی ترقی، برآمدات میں اضافے اور کاروباری برادری کے مسائل پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے کاروباری شخصیات کے تجاویز کا خیر مقدم کیا ، کہا ہمیں مقامی وسائل سے معیشت کی ترقی سے پاکستان کو خود کفیل بنانا ہے۔ ایشین ٹائیگر پاکستان، ترقی کے سفر پر تیزی سے دوڑنے لگا، وزیر اعظم شہباز شریف کی معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کو شاباش دی۔ کارباری طبقے کا بھرپور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی کا طویل سفر ہم سب کو محنت اور باہمی تعاون سے طے کرنا ہے، معاشی استحکام کا سہرا حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کو جاتا ہے۔ ملکی استحکام کے بعد ہدف معیشت کی ترقی ہے ، برآمدات، روزگار کی فراہمی، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری میں اضافہ کریں گے۔ کارباری وفد نے ملکی معاشی استحکام پر وزیرِ اعظم کی قیادت اور حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ کاروباری برادری کی ملکی معاشی ترقی کیلئے تجاویز نہایت اہم ہیں، معاشی ترقی کیلئے مشاورتی عمل کا حصہ بناؤں گا۔ اجلاس میں شرکاء نے وزیرِ اعظم کی قیادت میں معاشی استحکام پر حکومتی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی، کہا بجٹ عوام دوست اور کاروبار میں سہولت کی سمت میں درست قدم ہے، کاروباری شعبے کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگی اہم ہے۔ اجلاس میں حکومتی ارکان نے وزیرِ اعظم اور شرکاء کو بریفنگ بھی دی، بتایا گیا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل کر ترقی کے سفر پر گامزن ہے۔ حکومتی حجم کو کم کرنے کیلئے سرکاری اداروں کی نجکاری پر کام تیزی سے جاری ہے۔






