کراچی میں ماڈل حمیرا اصغر کی پُراسرار موت کے معاملے پر وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی متعلقہ اداروں کو تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت۔ انہوں نے کہا کہ موت کے اسباب جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، قانونی کارروائی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، ایف آئی اے، کسٹمز سمیت دیگر وفاقی ایجنسیز کے افسران نےشرکت کی۔ ضیاءالحسن لنجار اپنے خطاب میں کہا کہ امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، لیاری میں عمارت منہدم ہونے کا واقعہ افسوسناک ہے۔ عمارت کی تعمیر میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز ہوگیا ہے۔ اجلاس میں ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد ، کراچی میں انسداد دہشتگردی،غیر قانونی تارکین وطن، تجاوزات اور اینٹی ڈکیتی آپریشن کے امور پر بھی غور کیا گیا۔

