وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو جنگ میں عظیم فتح کی مبارکباد دی۔ ملاقات مین باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر سمیت پوری قوم نے اسرائیلی جارحیت کا خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی دانشمندانہ قیادت اور آپ کی بہترین حکمت عملی نے جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، جو امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو نیک خواہشات اور احترام کا پیغام پہنچایا کہا پاکستانی پارلیمنٹ نے سب سے پہلے ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی اور ایران کے اپنے دفاع کے جائز حق کی حمایت کی۔ ایرانی صدر کا صدر مسعود پزشکیان نے ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار، کہا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ ایرانی صدر نے اسرائیلی مسلط کردہ جنگ کے دوران پاکستان کی مخلصانہ حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ایرانی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان جامع تعاون کو وسیع کرنے کے لیے سفارتی تبادلوں اور تعمیری مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں ممالک کے پاس تعاون کو فروغ دینے کی بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

