سینیٹ الیکشن ، پی ٹی آئی کورنگ امیدواروں نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اندرونی سطح پر مشکلات کا سامنا ہے، جہاں پارٹی کی پہلی ترجیحی فہرست سے باہر کیے گئے کورنگ امیدوار قیادت کے فیصلے کے خلاف ڈٹ گئے ہیں۔ ان امیدواروں نے واضح کیا ہے کہ وہ سینیٹ کی دوڑ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ جمعرات کو پی ٹی آئی کے کورنگ امیدواروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جنرل نشست کے امیدوار عرفان سلیم، وقاص اورکزئی اور خرم ذیشان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹیکنوکریٹ کی نشست کے امیدوار سابق آئی جی سید ارشاد حسین اور خواتین کی نشست کی امیدوار عائشہ بانو بھی شریک ہوئیں۔ اجلاس میں پارٹی پالیسی اور آئندہ لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ امیدواروں نے متفقہ طور پر انتخابی میدان میں رہنے کا فیصلہ کیا۔