ضلعی انتظامیہ نے راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 748 فٹ تک پہنچنے پر اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق را ول ڈیم اسپل ویز کل صبح 6 بجے کھولے جائیں گے، پانی کی سطح 1 ہزار 746 فٹ تک کرنے کے لئے اسپل ویز 5 گھنٹے کیلئے کھولے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ اداروں اور ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

