عالمی بینک کی کلیدی صنعتوں کیلئے توانائی بچت سے متعلق ہدایات جاری

عالمی بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کے کلیدی صنعتی شعبوں کے لیے توانائی کی بچت اور کاربن اخراج میں کمی سے متعلق رہنما تجاویز پیش کی ہیں، تاکہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت پر قابو پایا جا سکے اور ماحولیاتی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ عالمی بینک نے پانچ اہم صنعتی شعبوں کے لیے ایسی حکمتِ عملیاں تجویز کی ہیں جو توانائی کے مؤثر استعمال اور کاربن کے اخراج میں نمایاں کمی کے امکانات فراہم کرتی ہیں، تاکہ نہ صرف پیداواری لاگت کم ہو بلکہ پاکستان کے موسمیاتی وعدے بھی پورے کیے جا سکیں۔