سوات پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، تین اہم دہشت گرد ہلاک

بریکوٹ کے علاقہ پارڑئی میں انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران پولیس پر فائرنگ۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہم دہشت گرد ہلاک۔ 
اہم دہشت گردوں میں اجمل عرف وقاص ولد عبد الغفار، سکنہ ملوک آباد، جو دہشت گردی کے 9 مقدمات میں مطلوب تھا۔مطیع اللہ عرف اسحاق/جنیدولد عبرت شاہ، سکنہ ڈب سر مارتونگ، ضلع شانگلہ، جو دہشت گردی کے 2 مقدمات میں مطلوب تھا۔رحیم اللہ رحمانی عرف روح اللہ ولد امان اللہ، سکنہ شیرے نورستان، افغانستان، جو دہشت گردی کے 2 مقدمات میں مطلوب تھا۔
ڈی پی او سوات، محمد عمر خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف وقتاً فوقتاً ضلع بھر میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہیں اور سوات کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی سخت چیکنگ بھی جاری ہے۔ ضلع سوات کے امن و امان کو کسی بھی صورت میں خراب نہیں ہونے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں