جنسی زیادتی کے الزامات پر مردوں کو بلیک میل کرنے والا خواتین کا گروہ

بورےوالا (مائی نیوز) جنسی زیادتی کے جھوٹے الزامات لگا کر مردوں کو بلیک میل کرنے والی تین خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں خواتین پر الزام ہے کہ انہوں نے مقدمات درج کروا کر لاکھوں روپے بطور صلح وصول کیے اور اپنے بیانات سے مکر گئیں
تفصیل کے مطابق ، تھانہ صدر بورےوالا میں تین خواتین آسیہ بی بی، نسیم اختر اور شبنم بی بی نے مختلف افراد پر جنسی زیادتی کے الزامات عائد کرتے ہوئے الگ الگ مقدمات درج کروائے تاہم بعد ازاں ان خواتین نے مبینہ طور پر لاکھوں روپے صلح کی مد میں وصول کیے اور عدالت میں اپنے بیانات سے منحرف ہو گئیں پولیس تفتیشی افسر محمد جمیل کی مدعیت میں تینوں خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور معاملے کی مکمل تفتیش شروع کر دی گئی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بورےوالا میں اس قسم کے متعدد کیسز سامنے آ چکے ہیں جہاں خواتین نے مردوں پر جھوٹے الزامات لگا کر پیسے بٹورے اور پھر عدالتوں میں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئیں پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

punjabireels #ccdpunjab #PunjabPolicePakistan

اپنا تبصرہ بھیجیں