ملک کے مختلف شہروں میں زمین لرز اٹھی،اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاوراور دیگر شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسو س کیے گئے۔ ہری پور، ایبٹ آباد، مردان اور چارسدہ ،گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی زلزلہ آیا۔ شہری خوفزدہ ہوکرگھروں سے باہرنکل آئے، ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق رات دوبج کرتین منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، زلزہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چاراورگہرائی ایک سو دو کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔






