پولیس کے شہدا کو سلام عقیدت پیش، صدر مملکت و وزیراعظم کے خصوصی پیغامات

سیاسی قیادت مٹی پر مر مٹنے والے پولیس کے شہدا کو سلام عقیدت پیش کیا گیا۔ صدر مملکت و وزیراعظم نے خصوصی پیغامات میں کہا، پولیس کے شہداء ہمارا فخر، قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے، پولیس کے ہزاروں شہداء ہمارا فخر ہیں۔ عوام کی حفاظت کرتے ہوئے جانوں کی قربانی دینے والے پولیس شہدا کو صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کو بھی سلام جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آٹھ ہزار سے زائد اہلکاروں نے لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ انکے ورثا کی ہر ممکن دل جوئی کریں گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم شہدائے پولیس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پولیس کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ چار اگست کا دن ملک کی داخلی سلامتی کے نگہبانوں کے نام ہے، جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کر کے ریاستی عملداری کو یقینی بنایا۔ ہم ان کے مقروض ہیں۔ نہ ہم پولیس شہداء کو بھولیں گے، نہ اُن کے خاندانوں کو تنہا چھوڑیں گے۔ گورنرز اور وزرائے اعلیٰ سمیت دیگر سیاسی قائدین نے بھی پولیس کے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کیا کہ انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔