وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت پر عسکری قیادت کا بھرپور اعتماد، حکومت میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں

وفاقی حکومت میں ممکنہ تبدیلی کی قیاس آرائیوں کے درمیان معتبر ذرائع نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلقات انتہائی خوشگوار ہیں اور عسکری قیادت وزیرِاعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد رکھتی ہے۔ حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان تعاون مضبوط ہے اور ملکی استحکام کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائی گئی…  حال ہی میں سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں پسِ پردہ کسی تبدیلی کی غیر مصدقہ خبریں گردش کرتی رہیں، جن میں یہ بات بھی شامل تھی۔ کہ ایک وفاقی وزیرِکو شہباز شریف کی جگہ وزیراعظم بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔