سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ثالثی عدالت کے فیصلے پر پاکستان کی مثبت ردعمل

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی عمومی تشریح سے متعلق ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں بھارت کو مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے استعمال کے لیے چھوڑنے اور زیادہ پانی ذخیرہ نہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ 8 اگست کو سنایا گیا اور آج ثالثی عدالت کی ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے جبکہ فیصلے میں مغربی دریاؤں پر بھارتی پن بجلی منصوبوں کے لیے مقررہ ڈیزائن معیار کی توثیق کی گئی۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کی پیداوار معاہدے کے تقاضوں کے مطابق ہونی چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ پاکستان کے تاریخی مؤقف کی تائید ہے اور یہ دونوں فریقین پر لازم ہے۔     ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے اور توقع ہے کہ بھارت فوری طور پر اس پر دوبارہ عمل شروع کرے گا اور فیصلے کو اس کی روح کے مطابق نافذ کرے گا۔