مظفرآباد: بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ‘را’ کو حساس معلومات فراہم کرنے اور جی پی ایس لوکیشن شیئر کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے لیے نامزد ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس سے مقامی سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی اور علاقے میں سکیورٹی کے حوالے سے چوکسی کو اجاگر کیا گیا… پولیس کے مطابق راولاکوٹ کے رہائشی پر تھانا صدر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کر رہا تھا، ملزم نے حساس ملکی راز دشمن ملک کی ایجنسی کو بھاری رقم کے عوض دیے۔ آزاد کشمیر: بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص گرفتار ایف آئی آر کا متن۔ یاد رہے کہ بھارت نے 6 مئی کی رات مظفرآباد کی بلال مسجد پر میزائل داغے تھے جس میں مسجد کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

