پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے چین کے عزم کو سراہتے ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

پاکستان اور چین نے ہر سطح پر تعاون بڑھانے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان آہنی برادر ملک ہیں۔ چینی ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔ اسحق ڈار نے کہا کہ خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان کی سالمیت اور علاقائی تحفظ کیلئے چین کے تعاون کو سراہتے ہیں، سی پیک فیزٹو،عوامی سطح پر روابط سمیت دوطرفہ تعاون کووسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں، چین کو پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کلیدی حیثیت حاصل ہے، چین کے ساتھ تمام اہم معاملات پر اتفاق رائے موجود ہے ، چین اور پاکستان آہنی برادرممالک ہیں۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان اور چین دو طرفہ تعاون کیلئے کام کرتے رہیں گے، پاکستان کے سیلاب متاثرین کے ساتھ ہمدردی ہے، پاکستان کے سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کریں گے۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے باہمی اعتماد کوہمیشہ قائم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ملکوں میں صنعت ،زراعت اور مائننگ کے شعبوں میں تعاون پراتفا ق ہوا، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تزویراتی شراکت داری مضبوط ہو رہی ہے، دونوں ممالک سی پیک کی ترقی و تعمیر کیلئے پر عزم ہیں، علاقائی امن اوراستحکام ہمارا مشترکہ ہدف ہے، انسداد دہشتگردی کے شعبے میں مزید تعاون بڑھائیں گے ،چین پاکس