پولیس نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گرفتار کر لیا۔ جہلم پولیس کے مطابق انجینئر محمد علی مرزا کو 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی، جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا۔ واضح رہے کہ مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں اور انہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنایا ہوا ہے۔






