نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کا نیو نارمل بیانیہ اب ماضی کی بات بن چکا ہے اور اگر بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو وہ مکمل برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ وہ کالعدم تحریک… ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کیا جائے یا ہماری سرحدوں سے دور لے جایا جائے، افغانستان نے جو احتجاجی مراسلہ بھیجا ہے، اس کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ بھارت کے نیو نارمل بیانیے کا اب کوئی اثر نہیں رہا، اور مستقبل کے مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ نائب وزیراعظم نے مزیدکہا کہ اگر بھارت مذاکرات چاہتا ہے تو ٹھیک ہے ورنہ کوئی مسئلہ نہیں، ہم کسی کو نہیں کہہ رہے کہ ہر صورت مذاکرات کرائے جائیں۔ اسحاق ڈار نے پاکستان اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جب آذر بائیجان اور آرمینیا کے معاملات درست ہو چکے تو ہمیں کیا مسئلہ ہے۔






