نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور افغانستان میں گزشتہ شب آنے والے تباہ کن زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہزاروں افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے افغان عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، جیسا کہ افغان حکومت کو درکار ہو.

