وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت تمام سرکاری و نجی دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر (بروز ہفتہ) کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ چھٹی کا اطلاق ملک بھر کے تمام سرکاری و نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِاعظم کی منظوری سے 6 ستمبر 2025 بروز ہفتہ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبیﷺ کے پْرمسرت موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

