راول ڈیم میں پانی کی گنجائش ختم، آج 11 بجے اسپل ویز کھول دیے جائیں گے

راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش مکمل ہونے پر آج صبح 11 بجے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ چکی ہے جو اس کی زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی حد ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اسپل ویز کھولنے سے قبل سائرن بجا کر شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا، جبکہ پانی کے اخراج پر مسلسل نظر رکھی جائے گی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ڈیم کے قریب رہائشی علاقوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ڈیم انتظامیہ اور مقامی حکام نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔ تاکہ کسی بھی قسم کے ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔