سہ ملکی سیریز، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا بڑا ٹاکرا آج ہو گا

سہ ملکی سیریز کا فائنل آج پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا، فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔ سیریز میں دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، جس کے بعد شائقین کرکٹ آج کے مقابلے کو کانٹے دار اور سنسنی خیز قرار دے رہے ہیں۔ پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں افغانستان نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 18 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم کوئی بھی میچ نہ جیت سکی اور سیریز سے باہر ہوگئی۔ افغانستان نے اپنے آخری میچ میں یو اے ای کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرایا۔ افغانستان نے 170 رنز کا مجموعہ کھڑا کیا جبکہ یو اے ای کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 166 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح افغانستان کو صرف چار رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔ افغانستان کی ٹیم پاکستانی ٹیم کو مشکلات سے دوچار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔