شہباز شریف کا 3 ملکی دورہ، سعودی عرب، برطانیہ اور امریکا میں اہم ملاقاتیں متوقع

وزیراعظم شہباز شریف تین ملکی اہم دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے جہاں وہ ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وزیراعظم اپنے قیام کے دوران سعودی فرمانروا اور دیگر اعلیٰ شخصیات سے… جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب سے برطانیہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ دو روز قیام کے بعد امریکا کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف امریکا کے دورہ کے دوران اقوام امتحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔