وزیراعظم کی زیرصدارت سرمایہ کاری پراجلاس، نجی شعبوں کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے لیے قابلِ عمل منصوبوں پر فوری طور پر کام کیا جائے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سرمایہ کاری، معیشت اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت انہوں نے لندن سے آن لائن کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیر ماحولیاتی تبدیلی، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت، وزیر اطلاعات اور وزیر اقتصادی امور نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت اور قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت کے فروغ کو بھی پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا جا سکے۔ وزیراعظم نےوزارتوں کو زیرتکمیل منصوبےبروقت مکمل کرنےکی ہدایت کردی، قابل عمل منصوبوں کی نشاندہی کرکے فوری مکمل کریں، کہا اہداف کےحصول کیلئے روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا ترتیب دیا جائے۔ اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبےکی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔