ڈائریکٹر SBCA کے احکامات مسترد، مقبول سومرو نے R-1507 بلاک 15 میں غیر قانونی تعمیرات جاری رکھوائیں

کراچی (ایم این تحقیقات/ MNP) دستگیر فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ناقص تعمیرات کے مناظر۔
پلاٹ نمبر 1507 بلاک 15 دستگیر فیڈرل بی ایریا اور 1509 بلاک 15 فیڈرل بی ایریا میں غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں۔
تصاویر میں واضح طور پر دستگیر فیڈرل بی ایریا کے پلاٹ نمبر R-1507 پر ناقص تعمیرات کے مناظر پہلے اور مکمل ہونے کے بعد دیکھے جا سکتے ہیں۔ بلڈر نے باہر سے رنگ کر کے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کیا۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ تحقیقاتی اداروں کو گمراہ کرنے کے لئے غیر قانونی تعمیرات کو سب سے پہلے باہر سے رنگ و روغن کر دیا جاتا ہے جب کہ تعمیرات اندر سے جاری رکھی جاتی ہیں اور یہ سلسلہ علاقے میں تعینات بلڈنگ انسپکٹر کی آنکھوں کے سامنے ہوتا رہتا ہے۔ جب ناقص تعمیرات گر جاتی ہیں تو حکومت سندھ اپنے کرپٹ شہزادوں کے خلاف ایکشن کرنے کے بجائے عوام کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے۔ یہ دستور جاری و ساری ہے۔
تصویری ثبوت میں بالکونی پر کپڑے لٹکا کر بظاہر آباد دکھایا گیا اور باہر سے رنگ کر کے تعمیرات کو تیزی جاری رکھا۔ مگر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے آرڈنینس 1979 کے سیکشن 7-اے کے تحت  سیلنگ نوٹس دے کر تعمیرات کو مسمار نہیں کیا گیا۔ تعمیرات تیزی سے جاری ہیں۔ ان پلاٹوں پر ایک یا دو منزلہ نہیں بلکہ تین منزلہ غیر قانونی تعمیرات کی گئیں جو کہ ڈائریکٹر سینٹرل محمد ضیاء صاحب کی انکھوں میں دھول جھونک کر بلڈنگ انسپکٹر مقبول سومرو کی سرپرستی میں یہ کھیل کھیلا گیا۔   اس منظم گروہ نے تقریبا ایک سال کے عرصے میں اس تعمیرات کو مکمل کیا جبکہ یہ غیر قانونی تعمیرات عوام کی نظروں کے سامنے بنتی رہی مگر کوئی ایکشن نہ لیا گیا۔ اس منظم کرپشن پر سندھ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اور دیگر تحقیقاتی ادارے بشمول فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی FIA اور قومی احتساب بیورو نیب NAB کو ان کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
#ISI #FIA #SBCA #Sindh #Government #NAB #National #Acccountability #Bureau #interior #ministry

اپنا تبصرہ بھیجیں