پاک فوج نے فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملکی سطح پر تیار کردہ 750 کلومیٹر رینج کے حامل فتح 4 کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ یہ میزائل جدید ایویانکس اور نیویگیشنل آلات سے لیس ہے، میزائل دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا… آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کےسینئر افسران اور سائنسدانوں و انجینئرز نےتجربے کا مشاہدہ کیا۔ صدرِ مملکت، وزیرِاعظم ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے فتح 4 کے کامیاب تربیتی تجربے پر شریک دستوں، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی گئی ہے۔






