وزیراعظم شہباز شریف طویل 2 ہفتے کے بیرون ملک دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف دو ہفتے کے طویل بیرون ملک دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے سعودی عرب میں تاریخی سکیورٹی معاہدہ طے کرنے کے بعد ریاض کے راستے نیویارک کا دورہ کیا، اور اب لندن سے اسلام آباد واپس آئے ہیں۔ دورہ امریکا کے دوران وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں فیلڈ مارشل… وزیراعظم نے عرب اور مسلم ممالک کے ساتھ غزہ امن معاہدے پر اتفاق کیا، جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کشمیر اور فلسطین کے مسائل کو اجاگر کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کچھ روز برطانیہ میں قیام بھی کیا اور اب وہ اپنا دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔