انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سنگجانی جلسہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شیخ وقاص اکرم اور زرتاج گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں کو 20 اکتوبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش… جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ تینوں رہنما ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، اس لیے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ 8 ستمبر 2024 کو پی ٹی آئی جلسے کے موقع پر ہنگامہ آرائی پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔






