اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور بھمبر، ساتھ ہی مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے دیربالا، دیر شہر، پشاور اور ان کے گردو نواح میں بھی زلزلے کے اثرات محسوس ہوئے۔ باجوڑ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلےکا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 234 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔