فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں، علاقائی امن اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے مصری وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی… فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مصر ایک برادر اسلامی ملک ہے، پاکستان اور مصر کے درمیان تعاون دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفاد میں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ تعاون خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کے وزارتِ دفاع پہنچنے پر مصری حکام نے پرتپاک استقبال کیا، جبکہ مصری افواج کے دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ فیلڈ مارشل نے جامعۃُ الازھر میں شیخ الازھر شیخ احمد الطیب سے بھی ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے گم نام سپاہیوں کی یادگار اور سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول رکھے ۔ اس موقع پر امام اعظم نے مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور فیلڈ مارشل نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔