چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا مالدیپ کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا… مالدیپ کی سول و عسکری قیادت نے پاک افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ترجمان کے مطابق، جنرل ساحرشمشاد مرزاکومالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس ہیڈکوارٹرزپہنچنےپرسلامی دی گئی۔






