ادب کی دنیا کو بڑا نقصانِ، ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا وفات پا گئیں

معروف ادبی شخصیت ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں۔ پاکستانی ڈراما نویس، مصنف اور شاعر اصغر ندیم سید نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اصغر ندیم سید کے مطابق ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کا انتقال لاہور میں ہوا، جبکہ ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ عارفہ سیدہ زہرا نے ایم اے اردو کی تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور سے حاصل کی اور بعد ازاں ایسٹ ویسٹ سینٹر، یونیورسٹی آف ہوائی سے تاریخ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں، وہ 1986 سے 2009 تک گورنمنٹ کالج فار ویمن گلبرگ لاہور کی پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔ عارفہ سیدہ 7 زبانوں پر عبور رکھتی تھیں، وہ تعلیمی، انتظامی، سماجی اور ثقافتی کمیٹیوں کی رُکن بھی رہ چکی ہیں۔