برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر شائع ہونے والی خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ان کی تیسری شادی نہ صرف ذاتی زندگی بلکہ ان کے اندازِ حکمرانی پر بھی اثر انداز ہوئی۔ رپورٹ میں سینئر صحافی اوون بینیٹ جونز کے حوالے سے بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم کے قریبی حلقوں… جس سے عمران خان کے فیصلہ سازی کے عمل پر ’روحانی مشاورت‘ غالب رہی۔ بشریٰ بی بی کے روحانی اثر کے نتیجے میں عمران خان اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں ناکام رہے۔ رپورٹ کے مطابق حساس ادارے کے بعض افراد مبینہ طور پر معلومات بشریٰ بی بی تک پہنچاتے تھے، جو وہ عمران خان کے سامنے اپنی ’روحانی بصیرت‘ کے طور پر پیش کرتیں۔ یہ سلسلہ ان کے عمران خان کے ساتھ خفیہ شادی کے فوراً بعد شروع ہوا۔ دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ آئی ایس آئی نے یہ رشتہ کروایا نہیں تھا، لیکن ایسے اشارے موجود تھے کہ ادارہ اس تعلق سے فائدہ اٹھا رہا تھا۔ پاکستانی میڈیا میں گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق سابق انٹیلی جنس سربراہ جنرل فیض حمید نے بشریٰ بی بی کو باریک مگر مؤثر طریقے سے استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق حساس ادارہ اپنے ایک افسر کے ذریعے آئندہ ہونے والے واقعات کی معلومات بشریٰ بی بی کے پیر تک پہنچاتا، جو پھر انہیں بشریٰ بی بی تک منتقل کرتا۔ بشریٰ بی بی یہ معلومات عمران خان کے سامنے اپنی روحانی بصیرت کے طور پر پیش کرتیں، اور جب پیش گوئیاں درست ثابت ہوتیں، تو عمران خان کا ان پر یقین مزید مضبوط ہو جاتا۔ رپورٹ کی شریک مصنفہ نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کا روحانی اثر اور عمران خان پر ان کے کنٹرول نے ملکی سیاسی منظرنامے پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ صحافی کے مطابق عمران خان کے سیاسی وعدے زیادہ تر صرف بیان تک محدود رہے، اور ان کی ناکامی کی بنیادی وجہ انتظامی کمزوریاں تھیں، نہ کہ اسٹبلشمنٹ کا کردار۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کے اثرات نے حکومت کے روزمرہ کے امور، تقرر و تبادلے اور فیصلہ سازی کے ہر عمل کو روحانیت اور توہمات کے دائرے میں لا دیا۔ ایک سینئر مصنفہ نے کہا کہ 25 کروڑ آبادی والے ایک ایٹمی ملک کا سربراہ جادو اور روحانیت پر انحصار کرتے ہوئے فیصلے کر رہا تھا، جو خود ان کے لیے بھی حیران کن تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2026
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






