سابق پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد اب پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے معاملات کی نگرانی کریں گے۔ انہیں دونوں ٹیموں کا انچارج مقرر کیا گیا ہے، اور وہ کوچز، اسکواڈ کے انتخاب اور دوروں سے متعلق اہم امور کو دیکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد دوروں کے دوران ٹیموں کے ساتھ سفر بھی کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ سرفراز احمد پاکستان میں ہونے والی ٹریننگز اور سیریز کے دوران بھی ٹیموں کے ہمراہ رہیں گے اور ان کی پیش رفت پر براہِ راست نظر رکھیں گے۔






