پاکستان کو 2050 تک کن سنگین تباہیوں کا سامنا ہو سکتا ہے، ماہرین کی خطرناک پیشگوئی

امریکہ کے معروف ماحولیاتی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ 2050 تک پاکستان خطرناک ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار رہ سکتا ہے۔ پروگرام کیپیٹل ٹاک میں ڈاکٹر ارم ستار نے کہا کہ آنے والے سالوں میں پاکستان کو مزید سیلاب اور خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہماری صحت، خوراک اور معیار زندگی پر گہرا اثر ڈالیں گے اور ہر شعبے میں مسائل پیدا ہوں گے۔ بوسٹن یونیورسٹی کے ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، یہ اپنا کام خود کرے گی اور اس کے اثرات ہر شخص پر مرتب ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان خطے میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جسے رواں برس بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، جون تا ستمبر 2025 کے سیلاب سے معیشت کو 822 ارب روپے سے زائد نقصان ہوا۔