بھارتی وزیردفاع کا سندھ سے متعلق بیان خطرناک سوچ کی نشاندہی کرتا ہے: دفتر خارجہ

پاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع کے سندھ سے متعلق بے بنیاد، اشتعال انگیز اور توسیع پسندانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق بھارتی وزیرِ دفاع کا حالیہ بیان حقیقت سے فرار اور انتہائی خطرناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ صرف بین الاقوامی قانون… دفترِ خارجہ نے بھارتی قیادت پر زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی بڑھانے والے بیانات سے باز رہے، کیونکہ اس طرزِ عمل سے جنوبی ایشیا کا امن متاثر ہوسکتا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کو پہلے اپنے ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے اور اُن عناصر کا محاسبہ کرنا چاہیے جو مذہبی بنیادوں پر تشدد کو ہوا دیتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے شمال مشرقی خطے کے عوام آج بھی ریاستی سرپرستی میں تشدد، شناختی جبر اور محرومی کا سامنا کررہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے زور دیا کہ بھارتی حکومت تعصب، عقیدے کی بنیاد پر امتیاز اور تاریخی حقائق کی مسخ شدگی جیسے رویوں کا فوری طور پر سدِباب کرے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بھارت جموں وکشمیر تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق نکالے۔ پاکستان تمام تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے اور اپنی خود مختاری اور سلامتی کےدفاع کے لیے پُرعزم ہے۔