سعودیہ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی مدت میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں مزید ایک سال کا اضافہ کردیا ہے۔ سعودی عرب کے 3 ارب ڈالرز کے ڈیپازٹ کی مدت آج ختم ہورہی ہے جبکہ سعودی عرب کا 3 ارب ڈالرز اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس موجود ہے۔ سعودی عرب نے 2021ء میں پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کا ڈپازٹ فراہم کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔