چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم شہباز شریف سے مذاکرات اور ان سے ملاقات کے دعوے کو مسترد کردیا۔ بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کے کو آرڈی نیٹر اختیار ولی کے مذاکرات سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 10 دنوں یا پورے سال میں وزیراعظم سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، اگر رابطہ… انہوں نے مزید کہا کہ بات چیت ایک اہم معاملہ ہے، مذاکرات پر غیر سنجیدہ گفتگو نہ کریں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔ اختیار ولی خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 10روز میں بیرسٹر گوہر نے 3 مرتبہ وزیراعظم سے مذاکرات کے لیے منت کی تھی۔

