عالمی ثالثی عدالت میں پاکستان کو سندھ طاس معاہدہ تنازع کیس میں بھارت کے خلاف اہم قانونی کامیابی مل گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی ثالثی عدالت نے حکم نامہ جاری کردیا جس میں بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ثالثی عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ بھارت 9 فروری تک بگلہیاراور کشن گنگا کے آپریشنل لاگ بکس جمع کرائے، ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھارت کو باضابطہ وجہ بتانا ہوگی۔ حکم نامے میں لکھے متن کے مطابق پاکستان 2 فروری تک یہ واضح کرے وہ کون سی دستاویز چاہتا ہے، کیس کے میرٹس کے دوسرے مرحلے کی سماعت 2 اور 3 فروری کو دی ہیگ میں ہوگی۔ ثالثی عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں بھارت شریک ہو یا نہ ہو سماعت جاری رہے گی، اٹارنی جنرل کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد دی ہیگ کی عدالت میں پیش ہوگا۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی پن بجلی شقوں کا غلط استعمال کیا، بھارت نے ہائیڈرو پاور ڈیمز میں غیرقانونی طورپر پانی ذخیرہ کیا۔ عالمی ثالثی عدالت کا کہنا ہے کہ پانی روکے جانے کے پاکستانی موقف کے لیے لاگ بکس ریکارڈ اہم ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ڈیمز کے آپریشنل لاگ بکس تنازع کے اہم اور لازمی شواہد ہیں۔ ثالثی عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ بھارت کو اضافی پانی روکنے کی اجازت کا اختیار صرف ثالثی عدالت کو ہے، نیوٹرل ایکسپرٹ بھی بھارت کو عبوری اقدامات کا کوئی اختیار نہیں دے سکتا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وفاقی کابینہ نے نیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ پالیسی اور پہلی قومی ایگریکلچر بائیو ٹیکنالوجی پالیسی کی منظوری دے دی
- جین زی نے لگژری کو ضرورت کیوں بنا لیا ہے؟
- بنوں: پولیس چوکی پر حملہ ناکام، متعدد دہشتگرد ہلاک
- رجب بٹ کا لاریب ملک کو میسج، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
- پی ایس ایل 11: حیدرآباد اور ملتان سلطانز آمنے سامنے
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






