ملک بھر میں 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ ہر سال یومِ کشمیر پاکستان میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے، اس دن کی نسبت سے خصوصی تقاریب، سیمینارز، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں۔ اس کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے، یہ تعطیل تمام وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور نجی دفاتر میں بھی ہو گی۔ کابینہ ڈویژن نے سال بھر کی سرکاری تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفیکشن پہلے ہی جاری کر دیا ہے۔






