1. مشعل پاکستان نے پاکستان ریفارمز رپورٹ 2026 شائع کر دی۔ 2. یہ اس سلسلے کی دوسری سالانہ رپورٹ ہے۔3. رپورٹ میں ادارہ جاتی اصلاحات کا تفصیلی احاطہ کیا گیا۔4. رپورٹ کی گئی اصلاحات کو واضح کرتی ہے۔ ان کے موثر ہونے کا تجزیہ رپورٹ میں شامل نہیں۔5. رپورٹ کے مطابق2025 میں 135 سے زائد وفاقی اداروں میں 600 اصلاحاتی اقدامات کیے گئے۔6. ادارہ جاتی سطح پر اصلاحات کا مقصد وقتی فیصلوں کے بجائے دیر پا نظام کا قیام واضح رہا۔7. پاکستان ڈیجیٹل نیشن ایکٹ 2025 کے نفاذ سے ڈیجیٹل معیشت کے لیے قومی فریم ورک قائم کیا گیا- رپورٹ8. ڈیجیٹل گورننس کے لیے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی اور نیشنل ڈیجیٹل کمیشن قائم کیے گئے- رپورٹ9. الیکٹرانک جرائم ترمیمی ایکٹ 2025 کے ذریعے آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل احتساب مضبوط بنایا گیا- رپورٹ10. اسکل ٹیک پاکستان کے تحت 2700 انٹرنز کو عملی میدان میں تعینات کیا گیا اور12600 پیشہ ورانہ سرٹیفکیشنز جاری کئے گئے- رپورٹ11. نیشنل آئی سی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت1000سے زائد گریجویٹس کو صنعت سے جوڑا گیا- رپورٹ12. ملک بھر میں 20 ای۔روزگار مراکز قائم کر کے فری لانسنگ کو فروغ دیا گیا- رپورٹ13. گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس پروگرام کے تحت 7,000 سے زائد سرکاری افسران کی تربیت مکمل ہوئی- رپورٹ14. ہواوے آئی سی ٹی پروگرام (Huawei ICT Program) کے ذریعے ایک لاکھ نوجوانوں کو کو جدید ڈیجیٹل مہارتیں فراہم کی گئیں – رپورٹ15. ہری پور میں مقامی کروم بُک(Chrome Book) اسمبلی لائن سے سالانہ 5 لاکھ یونٹس بنانے کی صلاحیت حاصل ہوئی- رپورٹ16. گیمنگ اور اینیمیشن(Animation) کے قومی مرکز کے قیام کے لیے 2.52 ارب روپے کا منصوبہ شروع کیا گیا- رپورٹ17. دفاعی پنشن کے نظام میں ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم متعارف کرایا گیا،230,000 سے زائد دفاعی پنشن ریکارڈز ڈیجیٹل نظام میں منتقل کیے گئے- رپورٹ18. پاک بحریہ اور فضائیہ کے تمام پنشنرز کو بینک ادائیگی سے منسلک کیا گیا،پاک فوج کے 92 فیصد پنشنرز بھی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام میں شامل – رپورٹ19. راست (RAAST) کے ذریعے ادائیگیوں میں شفافیت اور رفتار میں اضافہ ہوا- رپورٹ20. توانائی شعبے میں اصلاحات سے 1.4 کھرب روپے سے زائد کی طویل مدتی بچت ممکن ہوئی، درآمدات میں کمی کے نتیجے میں تقریباً ایک ارب ڈالر کی بچت حاصل کی گئی- رپورٹ21. گیس اور تیل کے شعبے میں پانچ ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری متوقع – رپورٹ22. ریکوڈک منصوبے میں چھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی سمت عملی پیش رفت ہوئی- رپورٹ23. دھماکہ خیز مواد کے لیے ملک گیر ٹریک کانظام نافذ کیا گیا، 15,000ے زائد آئل ٹینکروں کو جی پی ایس نگرانی کے نظام سے منسلک کیا گیا- رپورٹ24. پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت سرکاری خریداری کے نظام میں ای۔پیڈز (EPADS) لازمی قرار- رپورٹ25. 10 ہزار سرکاری ادارے اور 42 ہزار سے زائد سپلائرز ای رجسٹرڈ- رپورٹ26. ای۔پیڈز (EPADS) کے ذریعے پانچ لاکھ سے زائد سرکاری معاہدے الیکٹرانک نظام کے تحت مکمل ہوئے، مجموعی مالیت 1,408 ارب روپے سے زائد- رپورٹ27. فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) میں ڈیجیٹل انوائسنگ اور پوائنٹ آف سیل نظام نافذ کیا گیا- رپورٹ28. مصنوعی ذہانت کے ذریعے ٹیکس نگرانی اور کمپلائنس بہتر بنائی گئی- رپورٹ29. وزارتِ نجکاری میں اندرونی نظام کی مضبوطی، شفافیت اور ڈیجیٹل ورک فلو کے ذریعے ادارہ جاتی تیاری- رپورٹ30. نجکاری کے عمل میں ای۔آفس نظام اور ڈیجیٹل ریکارڈ روم کا قیام، ادارہ جاتی یادداشت محفوظ- رپورٹ31. پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل کی براہِ راست نشریات، شفافیت کی نئی مثال- رپورٹ32. ای۔آفس (E-Office) کے نفاذ سے سرکاری فائل ورک مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوا- رپورٹ33. آڈیٹر جنرل آف پاکستان میں آڈٹ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (AMIS) فعال کیا گیا- رپورٹ34. سرکاری ڈیٹا اینالیٹکس سینٹر کے قیام سے آڈٹ شفافیت میں نمایاں بہتری آئی- رپورٹ35. سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں ڈیجیٹل کارپوریٹ رجسٹری متعارف ، اصلاحات کے بعد قانونی فارمز کی تعداد 75 سے کم ہو کر 28 رہ گئی- رپورٹ36. آسان کنیکٹ پورٹل (Asaan Connect) کے ذریعے مالیاتی شمولیت اور پنشن اصلاحات کو فروغ دیا گیا- رپورٹ37. کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان میں مارکیٹ انٹیلیجنس یونٹ (MIU) قائم ، غیر مسابقتی رویوں پر کارروائی کے نتیجے میں 2.7 ارب روپے کے جرمانے عائد – رپورٹ38. مرجر کلیئرنس کے ذریعے مختلف شعبوں میں 29.65 ارب روپے کی سرمایہ کاری ممکن ہوئی- رپورٹ39. اسلام آباد، پنجاب اور بلوچستان میں بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتیں قائم – رپورٹ40. غربت کے خاتمے کے لیے165,000 خاندانوں کو پیداواری اثاثے فراہم کیے گئے- رپورٹ41. 204,760 خاندانوں کو بلاسود قرضے جبکہ 226,991 مستفید افراد کو روزگار و معاشی تربیت دی گئی- رپورٹ42. 56 فیصد مستفید خاندان بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خود کفیل ہو گئے- رپورٹ43. اعلیٰ تعلیم میں انٹرن شپ اور انڈسٹری سے منسلک سرٹیفکیشن کو لازمی قرار دیا گیا- رپورٹ44. چین میں زرعی تربیتی پروگرام کے تحت 885 زرعی ماہرین کو جدید مہارتیں سکھائی گئیں- رپورٹ45. ہواوے) (Huaweiشراکت داری کے ذریعے 91,000 طلبہ کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کی تربیت دی گئی- رپورٹ46. نصاب میں اصلاحات کے تحت جماعت 9 تا 12 کے مضامین کو سادہ اور ہم آہنگ بنایا گیا- رپورٹ47. رویتِ ہلال کے لیے واضح قانونی نظام متعارف کرایا گیا- رپورٹ48. اسلامی عہد کے تاریخی قلعوں اور مساجد کی بحالی کے منصوبے مکمل کیے گئے- رپورٹ49. اردو زبان کی ڈیجیٹل ترویج کے لیے کتب، لغات اور تحقیقی جرائد آن لائن منتقل کیے گئے- رپورٹ50. نیشنل لائبریری میں اخباری ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور اوقاتِ کار میں توسیع کی گئی- رپورٹ51. ایس ایم ایز کے شعبے میں 59,000 سے زائد کاروباروں کو مالی اور فنی معاونت فراہم کی گئی- رپورٹ52. خواتین کے لیےکاروباری پالیسی کے تحت 300,000 خواتین کی معاشی شمولیت کا ہدف مقرر کیا گیا- رپورٹ53. کاربن مارکیٹ پالیسی اور پاکستان گرین ٹیکسانومی کا اجرا کیا گیا- رپورٹ54. کِگالی (Kigali) ترمیم کی توثیق اور لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ میں عالمی سطح پر پاکستان کا کردار نمایاں ہوا- رپورٹ55. موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے ڈیٹا اور سائنسی نظام مضبوط بنائے گئے- رپورٹ56. وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے پاکستان کے قوانین کو عالمی انسانی حقوق معیار سے ہم آہنگ بنانے کی اسٹڈی کا اجرا- رپورٹ57. جی ایس پی پلسGSP+) (عمل کے تحت وزارتِ انسانی حقوق کی قیادت میں اجلاس، یورپی یونین میں پاکستان کے تجارتی درجہ کا تسلسل برقرار- رپورٹ58. حقوُقِ پاکستان 2 منصوبے کے ذریعے قومی انسانی حقوق اداروں کو مضبوط اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد- رپورٹ59. صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے گھریلو تشدد بل 2025 پارلیمان میں پیش- رپورٹ60. بچوں کے حقوق سے متعلق پہلا قومی پورٹل اور مربوط ڈیٹا سسٹم متعارف- رپورٹ61. وزارتِ خارجہ میں ڈیجیٹل قونصلر خدمات اور ای۔آفس نظام نافذ کیا گیا- رپورٹ62. بجٹ اصلاحات کے ذریعے وزارتِ کشمیر امور و گلگت بلتستان کے سالانہ اخراجات میں نمایاں کمی اور مالی نظم و ضبط مضبوط ہوا- رپورٹ63. آزاد جموں و کشمیر میں GIS میپنگ کا آغاز، ریکارڈ کی ڈیجیٹل تیاری اور تنازعات میں کمی- رپورٹ64. آزاد جموں و کشمیر میں عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی سطح پر رابطہ کاری اور ثالثی کردار- رپورٹ65. گلگت بلتستان میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات ۔انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے ایک ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹ جاری- رپورٹ66. گلگت بلتستان کونسل سیکریٹریٹ میں قانونی اصلاحات، 67 قوانین و ضوابط میں ترامیم- رپورٹ67. گلگت بلتستان میں وفاقی گرانٹس پر انحصار میں کمی اور مالی خود انحصاری کے لیےکنسولیڈیٹڈ فنڈ کا نفاذ، اسٹیٹ بینک میں متعلقہ اکاؤنٹ بھی فعال – رپورٹ68. گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے جامعات کے لیے انڈاؤمنٹ فنڈز کا قیام- رپورٹ69. ایکنامک افیئرز ڈویژن نے2025 میں 9.07 ارب ڈالر کی بیرونی کمٹمنٹس اور 8.99 ارب ڈالر کی ترقیاتی رقوم جاری – رپورٹ70. وفاقی محتسب کو 256,688 شکایات موصول ہوئیں جبکہ 260,330 مقدمات کا ازالہ کیا گیا- رپورٹ71. وزارتِ پارلیمانی امور کی اصلاحات کے نتیجے میں 2025 کے دوران پارلیمنٹ سے 39 اہم سرکاری بلوں کی منظوری کا ہدف حاصل- رپورٹ72. وزارتِ پارلیمانی امور کے وزیراعظم پبلک افیئرز اینڈ گریوینس ونگ نے سیلاب زدہ علاقوں میں خصوصی ڈیسک قائم کر کے متاثرین کی شکایات کے حل کو یقینی بنایا73. پبلک گریوینس ریزولوشن اینڈ اکاؤنٹبلٹی ایکٹ تیار، شکایات کے حل میں غفلت پر افسران کا قانونی احتساب ہوگا- رپورٹ74. ایس آئی ایف سی (SIFC) اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی قیادت میں سرمایہ کاری کی سہولت کے لئے اصلاحات متعارف- رپورٹ75. بزنس فیسلیٹیشن سینٹر کے ذریعے 341 رجسٹریشنز، لائسنسز اور اجازت نامے ون ونڈو نظام میں شامل- رپورٹ76. بزنس فیسلیٹیشن سینٹر میں روزانہ 100 سے زائد سرمایہ کاروں کی آمد، اصلاحات پر اعتماد میں اضافہ- رپورٹ77. ریگولیٹری ریفارمز انیشی ایٹو کے تحت 89 غیر ضروری تقاضے ختم اور 241 کو سادہ و ڈیجیٹل بنایا گیا- رپورٹ78. ریگولیٹری اصلاحات سے سالانہ 356.5 ارب روپے کے اخراجات میں کمی، آئندہ برسوں میں بڑی بچت متوقع- رپورٹ79. وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے قومی ابھرتی ٹیکنالوجی پالیسی کا مسودہ تیار80. پاک کوریا سولر ٹیسٹنگ لیبارٹری کی تکمیل، گرین بلڈنگ اور رین واٹر ہارویسٹنگ کوڈز نافذ81. انجینئرنگ کونسل، پی ایس کیو سی اے اور حلال اتھارٹی میں ڈیجیٹل لائسنسنگ اور خودکار نظام متعارف82. سائنس ڈپلومیسی کے تحت چین، ترکی، ایس سی او ممالک کے ساتھ تحقیق اور ٹیکنالوجی تعاون83. قومی صحت کے شعبے میں اصلاحات، نیشنل ہیلتھ اینڈ پاپولیشن پالیسی 2026 تا 2035 کی تیاری- رپورٹ84. پاکستان کی اصلاحاتی رپورٹ، ریاستی اداروں میں شفافیت، استحکام اور مؤثر حکمرانی کی واضح تصویر پیش کرتی ہے- رپورٹ






