بالا گولا کے پالے کیلےسٹیڈیم میں آج سری لنکا کے ساتھ میچ سے گرین شرٹس ٹیم کے ایونٹ میں مستقبل کے ساتھ ساتھ دو سٹار گرین شرٹس کا بھی بہت کچھ داؤ پر لگا ہوا ہے۔ آج کا میچ دونوں کو بہت اوپر لے جا سکتا ہے۔ آج سری لنکا کے ساتھ پاکستان کا میچ صرف پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کا ہی نہیں، اس کے ساتھ سٹار بیٹر صاحبزادہ فرحان کے ٹی ٹوینٹی ٹاپ بیٹر کی پوزیشن پر برقرار رہنے نہ رہنے کا بھی فیصلہ کرے گا اور گرین شرٹ جادوگر باؤلر عثمان یوسف کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی لسٹ میں ٹاپ تک جانے کا فیصلہ بھی کرے گا۔ صاحبزادہ فرحان کی ٹاپ سکورنگ بیٹرز کے ٹیبل پر پوزیشن اب جب کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے تین ہی میچ باقی رہ گئے ہیں، ٹاپ سکورنگ بیٹرز کی فہرست میں سب سے اوپر 283 رنز کے ساتھ صاحبزادہ فرحان ہیں۔ ان کے پیچھے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے والی زمبابوے کے بیٹر بریان بینٹ ہیں جن کا سکور 277 ہے۔ تیسری پوزیشن پر ساؤتھ افریقہ کے ایڈن مارکرم 264 رنز کے ساتھ موجود ہیں جنہیں اب یکم مارچ کو مزید رنز بنانے کا چانس ملے گا۔ ٹاپ سکورنگ بیٹرز میں انگلینڈ کے ہیری بروک 228 رنز کے ساتھ بہت پیچھے ہیں، بروک کو اب سیمی فائنل میں ہی مزید رنز بنانے کا چانس ملے گا۔ ویسٹ انڈیز کے شمرون ہتمئر 222 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورنگ بیٹرز کی لسٹ میں 5 ویں پوزیشن پر ہیں۔ آج میچ میں صاحبزادہ فرحان کو اپنی پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔ فرحان آج جو مجموعہ بنائیں گے اسے پرسوں یکم مارچ کو چار بیٹرز سے چیلنج کیا جائے گا۔ ساؤتھ افریقہ اور زمبابوے کے میچ میں بریان بینٹ اور ایڈن مارکرم ٹاپ سکورنگ بیٹ بننے کی کوشش کریں گے اور انڈیا ویسٹ انڈیز کے میچ میں شمرون ہیتمئر کے ساتھ انڈیا کے ایشان کِشن بھی بڑی چھلانگ لگا کر ٹاپ بیٹر پوزیشن تک آنے کی کوشش بہرحال کریں گے۔ ایشان نے اب تک میچوں میں 214 رنز بنائے وہ ایونٹ میں چھٹے ٹاپ سکورنگ بیٹر ہیں۔ پاکستان کے ساتھ میچ میں وہ 77 رنز بنا کر بھارت کو شکست سے بچا چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے ساتھ میچ میں بھی ایسا ہی کچھ کر دیا تو وہ فائیو ٹاپ سکورنگ بیٹرز کی لسٹ میں کم از کم سیمی فائنل سے پہلے تک جگہ پا سکتے ہیں۔ صاحبزادہ فرحان کے لئے امکان اس لئے بہتر ہے کہ انہیں سری لنکا کے باؤلرز کا سامنا پالے کیلے کی وکٹ پر کرنا ہے جہاں ٹی توینٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں 225 رنز تک مجموعہ بن چکا ہے۔ عثمان طارق کے لئے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا باؤلر بننے کا چانس پاکستان کے مسٹری سپن باؤلر عثمان طارق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ ہو جانے کے بعد پلئینگ الیون میں آئے تھے، اب تک وہ 10 وکٹین لے چکے ہیں۔ انہیں نیوزی لینڈ کے ساتھ میچ مل جاتا تو ممکن ہے کہ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ وکٹ گریبنگ باؤلر بن چکے ہوتے۔ اب آج کے میچ سے انہیں یہ موقع مل رہا ہے کہ وہ 4 یا کم از کم 3 وکٹیں لے کر ٹاپ وکٹ ٹیکر بن جائیں۔ صاحبزادہ عثمان اچھی اکانومی کے ساتھ 3 وکٹیں لے کر بھی لسٹ میں ٹاپ پر آ سکتے ہیں۔ اس وقت امریکہ کے شیدلے 13 وکتوں کے ساتھ لسٹ میں ٹاپ پر ہیں۔ زمبابوے کے بلیسنگ مضربانی 12 وکٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہین اور سری لنکا کے مہیش تھیکا شانا، ساؤتھ افریقہ کے لونگی نگیدی، بھارت کے ورون چکرورتی، انگلینڈ کے عادل رشید اور ساؤتھ افریقہ کے مارکو جینسن سب لوگ 11 وکٹوں کے ساتھ برابر ہیں، ان کی اکانومی میں فرق ہے۔ عثمان طارق ان سب سے تھوڑے میچ (صرف 4 میچ)کھیل کر اچھی اکانومی کے ساتھ آج کے میچ میں تین وکٹوں کی چھلانگ لگا کر ٹاپ پر پہنچ سکتے ہیں۔ نسدیاں نوں واہن اِکو جیہے عثمان طارق جتنا ہی چانس سری لنکا کے مہیش تھیکا شانا کو بھی ملے گا؛ پنجابی محاورہ “نسدیاں نوں واہن اِکو جیہے” کے مصداق آج میچ کے اختتام تک یہ سامنے آ جائے گا کہ تھکاشانا اور عثمان میں سے کون کتنے پانی میں ہے۔






