ٹی ٹوئنٹی سیریز: انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

 سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے بغیر کسی نقصان کے 51 رنز بنا لیے۔
پاکستان کی جانب سے بلے باز شان مسعود جبکہ انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر لیوک ووڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔ کھلاڑیوں نے کھیل کے آغاز سے قبل پاکستان میں سیلاب زدگان اور ملکہ الزبتھ دوم کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔