پولیس افسران و اہلکاروں پر کرپشن، ڈکیتی اور چوری کے مقدمات درج ہیں۔ قانون کی پاسداری کرانے والے پولیس اہلکار خود ہی قانون توڑنے لگے۔ وفاقی پولیس کے 350 سے زائد اہلکار سنگین مقدمات میں ملوث نکلے۔ پولیس افسران و اہلکاروں پر کرپشن، ڈکیتی اور چوری کے مقدمات درج ہیں ۔2018 سے 2025ء تک درج 248 مقدمات میں 356 پولیس اہلکار نامزد کیے گئے۔ 7 سال کے دوران صرف 4 مقدمات میں ہی پولیس اہلکاروں کو سزا ہوسکی۔مختلف تھانوں میں اب بھی پولیس اہلکاروں کیخلاف 210 مقدمات موجود ہیں ۔210 مقدمات اب تک اہلکار و افسران مختلف دفعات کے تحت ملزمان ہیں۔ صرف 38 مقدمات میں نامزد پولیس اہلکار عدالتوں سے بری ہوسکے۔زیادہ اہلکار صلح یا مدعی کی جانب سے شکایت واپس لینے پر بری ہوئے۔






