ایران-اسرائیل جنگ کے تناظر میں اقوام متحدہ کا پاکستان کی سفارتکاری پر مکمل اعتماد کا اظہار

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر امریکی و اسرائیلی جنگ کے تناظر میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اقوام متحدہ کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتکاری کو اہم قرار… اس موقع پر اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور عالمی امن پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری اور مکالمے کو واحد راستہ سمجھتا ہے۔