لاہورقلندرز نے سکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے پر شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ لاہور قلندرز نے سکیورٹی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا اور ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ لاہور قلندرز نے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا۔ لاہور قلندرز کے اعلامیے کے مطابق فرنچائز نے معاملے کی اندرونی طور پر مکمل تحقیقات کی، ہوٹل میں واقعہ پیش آیا تھا اسے بڑھا چڑھا کر اور حقائق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ لاہور قلندرز کے مطابق معاملہ کسی دانستہ خلاف ورزی کے بجائے ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا، یہ کارروائی احتساب اور ڈسپلن کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، لاہور قلندرز سکیورٹی پروٹوکولز کا احترام کرتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سکندر رضا کے مہمانوں کو شاہین آفریدی سکیورٹی کے منع کرنے کے باوجود پلیئرز روم میں لے گئے تھے۔






