پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این اے ڈاکٹر امجد علی کے خلاف ریاست مخالف تقریر پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی پر ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز خطاب کا الزام ہے،ڈاکٹر امجد علی کے خلاف مقدمہ عدالتی احکامات کے تحت تھانہ کوکارئی میں درج کرلیا گیا ،ایف آئی آر میں بغاوت، اشتعال انگیزی اور امن عامہ میں خلل کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق درخواست گزار سجاد علی نے 22-A کے تحت عدالت سے رجوع کیا تھا۔






