وزیراعظم کی پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور موجودہ علاقائی صورتحال کی روشنی میں کفایت شعاری کے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں موجودہ حالات میں… وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو صوبوں سے مشاورت کے بعد حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کم آمدنی والے طبقوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے گزشتہ تین ہفتوں کے دوران اہم اقدامات کیے ہیں اور اس سلسلے میں کوششیں جاری رہیں گی۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے تیل کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتیوں کے ساتھ ساتھ کفایت شعاری اور بچت کے مختلف اقدامات کے ذریعے عام آدمی کو ایک سو انتیس ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے بروقت فیصلوں نے ملکی طلب کو پورا کرنے کے لیے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخیرے کی دستیابی کو یقینی بنایا ہے۔