ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ حیدرآباد کنگز مین نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 83 رنز اسکور کیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔ ملتان سلطانز کے خلاف میچ کیلئے حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حماد اعظم کی جگہ شرجیل خان اور عاکف کی جگہ محمد علی کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حیدرآباد کینگز مین کو ایونٹ میں اب تک مسلسل 2 میچز میں شکست ہوئی ہے ۔ ملتان سلطانز نے اب تک ایک میچ کھیلا جس میں اسے کامیابی ملی۔






