پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ڈپٹی وزیراعظم بھی خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں، ہم نے خطے میں جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کی بھرپورکوشش کی جب کہ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی… خطے کی موجودہ صورتحال پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھی ایران جنگ سے بہت متاثرہورہا ہے اور جنگ کے نتیجے میں ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ڈپٹی وزیراعظم بھی خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں، ہم نے خطے میں جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کی بھرپورکوشش کی جب کہ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دو جہاز آبنائے ہرمز میں کھڑے تھے، دونوں جہاز اسحاق ڈاراور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے آبنائے ہرمز سے گزرگئے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلیے وزرائے اعلیٰ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی، تین ہفتوں میں وفاق نے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کا کٹ لگایا، پارلیمنٹرینز نے بھی تیل کی بچت کو یقینی بنایا۔