پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کو تیار ہے: خواجہ آصف

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے اور دشمن کسی بھی غلط فہمی میں نہ رہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک بیان میں وزیرِ دفاع نے بھارتی قیادت کے حالیہ رویے اور… خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اپنی اندرونی کمزوریوں اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے بیرونی محاذ کو گرم کر رہا ہے۔ بھارتی حکومت اپنے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹا کر پاکستان مخالف بیانیے کی طرف موڑنا چاہتی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی حالیہ اشتعال انگیز بیان بازی اس کی اسٹریٹجک بے چینی (Strategic Anxiety) کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ رویہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے اور بھارت کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  وزیرِ دفاع نے واضح الفاظ میں پیغام دیا کہ   بھارت یاد رکھے، کسی بھی جارحیت کا جواب فوری، متوازن اور فیصلہ کن ہوگا۔