اسحاق ڈار اور ترکیہ وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، امن کیلیے مشترکہ عزم کا اظہار

دفتر خارجہ پاکستان کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے خطے میں مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو… گفتگو کے دوران پاک-چین پانچ نکاتی منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جسے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔